• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 62084

    عنوان: کسی شخص نے حفظ کرکے مکمل حافظ بن گیا،اور اس نے عالمیت کا کورس نھیں کیا تو کیا وہ جاھل ھے ؟ اس کا جواب حوالے کے ساتھ مرحمت فرمائیں۔

    سوال: کسی شخص نے حفظ کرکے مکمل حافظ بن گیا،اور اس نے عالمیت کا کورس نھیں کیا تو کیا وہ جاھل ھے ؟ اس کا جواب حوالے کے ساتھ مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 62084

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 64-64/Sd=2/1437-U جو شخص قرآن کریم کا حافظ ہو، وہ جاہل کیسے ہوسکتا ہے؟ ہاں جو شخص عالم دین ہو، قرآن کے معانی، مفاہیم اور مضامین کو سمجھنے والا ہو، دین میں اس کا مرتبہ زیادہ ہے؛ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ صرف حفظ قرآن پر اکتفا کرنے والاجاہل ہے، حافظ قرآن کو عالم نہ ہونے کی وجہ سے جاہل سے تعبیر کرنا صحیح نہیں ہے، اِس طرح کے جملے بطور توہین کے بولے جاتے ہیں ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ عالم نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند