• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 61857

    عنوان: علم الاعداد کی حقیقت؟

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ ایک مولانا فرماتے ہیں کہ ثناء اللہ نام جس کا ہو وہ ہر دو منٹ بعد موقف تبدیل کرتا ہے ۔ اس کی وجہ پوچھنے پر بتاتے ہیں کہ علم الاعداد ایک حقیقت ہے اور دارالعلوم دیوبند کے ایک فاضل کا نام لے کر کہتے ہیں کہ انہوں نے اس پر کتاب بھی لکھی ہے ۔ ان مصنف کے نام میں غالباََ ہاشمی بھی آتا ہے ۔ آپ سے دریافت کرنا ہے کہ یہ کہنا کہ ایسے نام(ثناء اللہ) والے میں یہ عادات ہوتی ہیں تو کیسا ہے ؟ اور اگر کہا جائے کہ یہ علم تجربات کی بنیاد پر بنا ہے تو آیا ٹھیک ہے ؟جزاک اللہ۔

    جواب نمبر: 61857

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1240-1253/H=12/1436-U اِن تحقیقاتِ عجیبہ کی ہمیں معلومات نہیں ہے نہ ہی ہاشمی صاحب اور اُن کی کتاب سے واقفیت ہے نہ ہی اِن امور کے تجربات حاصل ہیں۔ وفقنا اللہ وإیاکم لما یحبہ ویرضی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند