• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 61612

    عنوان: علم عدد کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟

    سوال: (۱) ایک وظیفہ میں لکھا ہے موافق عدد جمل پڑھیں عدد جمل سے کون سا عدد مراد ہے ؟ (۲) علم عدد کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 61612

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1449-1481/L=1/1437-U (۱) یہاں صرف مسئلے پوچھے جاتے ہیں، آپ اس کے لیے کسی دین دار عامل سے رجوع کریں۔ (۲) اگر اعداد قرآنی آیات یا اسماء حسنی وغیرہ کے ہوں تو فی نفسہ ان کے استعمال کی گنجائش ہے، اکابر کے عمل سے اس کا مجرب ہونا ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند