• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 61499

    عنوان: پوسٹ آفس کے پی پی ایف میں ملی سودی رقم بھی شامل تھی تو کیا یہ رقم دینا اس کو جائز تھا ؟کیوں کہ سود تو حرام ہے۔

    سوال: جولائی 2011میں میں نے طلاق دیدی اور شریعت کے حکم کے مطابق میں نے 60000 روپئے مہراور عدت کے لیے دیئے، طلاق ہونے اور مہر اور عدت کے پیسے لینے کے بعد میری بیوی نے میرے خلاف کیس کردیا ، میری طرف سے اس کو چھ لاکھ روپئے دینے پر معاملہ ختم ہوگیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں نے یہ رقم مختلف ذرائع سے جمع کی تھی جس میں پوسٹ آفس کے پی پی ایف میں ملی سودی رقم بھی شامل تھی تو کیا یہ رقم دینا اس کو جائز تھا ؟کیوں کہ سود تو حرام ہے۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں چونکہ میں نے اس کو پی پی ایف میں سودی رقم سے پیسے ادا کئے ہیں جو میرے لیے حرام ہے ؟جزاک اللہ

    جواب نمبر: 61499

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 12177-1195/H=12/1436-U مطلقہ کا اس رقم کو بمد مہر لینا درست ہوگیا، البتہ جس قدر سودی رقم آپ نے دی ہے اس کے بقدر آپ پر واجب ہے کہ اتنی رقم غرباء فقراء محتاج مساکین کو بلانیت ثواب دیدیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند