• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 61493

    عنوان: میرے بھائی نے خواب دیکھا کہ ہمارے پرانے گھر (جو ہم نے فروخت کردیا ہے) کے آنگن میں ایک پانی کے حوض کے پاس اژدھا بیٹھا ہے

    سوال: میرے بھائی نے خواب دیکھا کہ ہمارے پرانے گھر (جو ہم نے فروخت کردیا ہے) کے آنگن میں ایک پانی کے حوض کے پاس اژدھا بیٹھا ہے،وہ اندر آکر مجھے اور میرے والد صاحب کو اطلاع دیتاہے، یہ سن کر میں اس کے ساتھ باہر آیا کہ دیکھوں کہ سچ میں ہے یا نہیں۔پر حقیقت میں اژدھا زندہ وہاں پر تھا، پھر میں نے اپنے بھائی سے کہا ایسا کر تو سر پکڑ میں دم پکڑتاہوں ، اس کو مادیتے ہیں، پھر ہم نے اسے ماردیا ، تبھی میرے والد صاحب آئے اور دیکھ کر کہا کہ اس کی اسکین(کھال) اتار لو بہت قیمتی ہوتی ہے۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں ۔ اسی دن میری چھوٹ بہن نے خواب میں چھوٹے بڑے سانپ دیکھے تھے ۔

    جواب نمبر: 61493

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 167-151/H=1/1437-U دونوں خواب ماشاء اللہ اچھے ہیں، پہلے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ والد صاحب ودیگر ہمدرد لوگوں کے مشورہ سے کوئی کاروبار کریں گے اور اس سے حلال مال اور نفع ان شاء اللہ حاصل ہوگا، دوسرے خواب کی یہ تعبیر ہے کہ شیاطین سے ان شاء اللہ حفاظت ہوگی، گھر میں بہشتی زیور فضائل اعمال منتخب احادیث کے پڑھنے سننے اور مطالعہ کا اہتمام کرتے رہیں، ان شاء اللہ بیحد فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند