• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6140

    عنوان:

    میں ایک غیر شادی شدہ لڑکی ہوں۔ میں دو خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں۔ (۱) میرے والد صاحب گھر سے روانہ ہورہے ہیں اور میری ماں ان سے کہتی ہیں کہ وہ میرے لیے سونے کی انگوٹھی لانا نہ بھولیں۔ جب وہ روانہ ہوتے ہیں تومیں اپنی ماں سے یہ کہتے ہوئے شکایت کرتی ہوں کہ آپ نے ان سے میرے لیے دوسری انگوٹھی خریدنے کو کیوں کہا؟ وہ شاید میرے لیے میرے پاس پہلے سے موجود انگوٹھی جس پر دل بنا ہوا ہے اسی طرح کی لے کر کے آئیں۔ میری ماں نے کہا: نہیں میں نے ان سے دوسرے طرح کی انگوٹھی لانے کو کہا ہے، یعنی جو کہ سونے کی ہے اور جس کے اندر ہرے رنگ کا پتھر لگا ہوا ہے۔ (۲) ایک لمبا دسترخوان ہے۔۔۔؟؟

    سوال:

    میں ایک غیر شادی شدہ لڑکی ہوں۔ میں دو خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں۔ (۱) میرے والد صاحب گھر سے روانہ ہورہے ہیں اور میری ماں ان سے کہتی ہیں کہ وہ میرے لیے سونے کی انگوٹھی لانا نہ بھولیں۔ جب وہ روانہ ہوتے ہیں تومیں اپنی ماں سے یہ کہتے ہوئے شکایت کرتی ہوں کہ آپ نے ان سے میرے لیے دوسری انگوٹھی خریدنے کو کیوں کہا؟ وہ شاید میرے لیے میرے پاس پہلے سے موجود انگوٹھی جس پر دل بنا ہوا ہے اسی طرح کی لے کر کے آئیں۔ میری ماں نے کہا: نہیں میں نے ان سے دوسرے طرح کی انگوٹھی لانے کو کہا ہے، یعنی جو کہ سونے کی ہے اور جس کے اندر ہرے رنگ کا پتھر لگا ہوا ہے۔

    (۲) ایک لمبا دسترخوان ہے، میری استانی ایک طرف بیٹھی ہوئی ہیں اور میری بڑی بہن اس کے بائیں جانب بیٹھی ہوئی ہے۔ میں بالکل اپنی استانی کے سامنے بیٹھی ہوئی ہوں۔ہم کھانا کھا رہے ہیں۔ کھانے کے دوران میں قرآن شریف حفظ کررہی ہوں۔ میں سوچ رہی ہوں کہ مجھے اپنی استانی کے دائیں جانب بیٹھنے کے لیے تھوڑا سا ہٹ جانا چاہیے، کیوں کہ میں کھانا کھا رہی ہوں اور وہ شاید مجھے کھانا کھاتے ہوئے دیکھ لیں۔ اور اگر وہ مجھے کھانا چباتے ہوئے دیکھ لیں گی تو یہ ان کو متنفر کردے گا، اور چونکہ وہ میری استانی ہیں اس لیے مجھے ان کا احترام کرنا چاہیے۔اور اگر میں ان کی جانب بیٹھوں گی تو وہ مجھے کھانا چباتے ہوئے نہیں دیکھ پائیں گیں۔ اس کے بعد میں سوچتی ہوں کہ نہیں، استانی کے سامنے براہ راست بیٹھنا بہترین جگہ ہے۔ کیوں کہ مدرسہ میں ہمیں یہ سکھایا گیا ہے کہ استاد اورشاگر د کے دل ایک دوسرے کے سامنے براہ راست بیٹھنے سے ملتے ہیں۔ اس لیے میں بیٹھی رہی۔ اس دوران جب کہ میں قرآن پڑھ رہی ہوں، تو میری استانی میری بہن سے میری انگوٹھی کے بارے میں پوچھتی ہیں جو میں پہنے ہوئے ہوں۔ وہ میری بہن سے پوچھتی ہیں کہ یہ اس کو کس نے دیا۔ لیکن میری بہن کو یاد نہیں ہے کہ مجھے یہ انگوٹھی کہاں سے ملی ہے۔ وہ ایک نگاہ ڈالتی ہیں یہ بات یاد کرنے کے لیے کہ مجھے انگوٹھی کہا ں سے ملی ہے۔ میرے دل میں ایک خیال آتا ہے کہ شاید میری استانی اس لیے پوچھ رہی ہوں کہ شاید ان کو تعجب ہو کہ میں شادی کا پروگرام بنارہی ہوں۔ (حقیقت میں یہ انگوٹھی جو کہ میں پہنے ہوئے ہوں وہ مجھے میری ماں کی طرف سے تحفہ میں ملی ہے، اوردوسری میری استانی کی طرف سے اور ایک میری چچی کی طرف سے)۔ نیز خواب میں کسی جگہ میں یہ بھی سوچتی ہوں کہ کھانے کے بعد میں نے تقریباً پانچویں پارہ کے سات صفحے مکمل تلاوت کئے ہیں۔

    جواب نمبر: 6140

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1414=1414/ ھ

     

    (۱)آپ کے والدین کی طرف سے مالی منافع آپ کو حاصل ہونے کی توقع ہے یعنی ایسا مال ملے گا جہ جو راحت قلب کا باعث ہوگا۔

    (۲) تلاوتِ قرآن کریم کی برکات ان شاء اللہ آپ کو حاصل ہوں گی۔ تلاوت نیزاعمالِ صالحہ کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند