• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 61113

    عنوان: براے مھربانی اس خواب کی بھی تعبیر بتاے

    سوال: (۴) خواب میں کوئی آداکار میرا بھی دوست ھے . اس نے میرے گھر میری بیوی کے ساتھ بڑی اچھی طرح باتیں کر رھا ھے . اور مجھے شک ھو رھا ھے کہ اسکی نیت خراب ھے . میں اسے وھاں سے ھٹانے کی فکر میں ھوں، اور ھٹا بھی دیا. پھر میں نے اپنی بیوی سے پوچھا اس نے تمھارے ساتھ کیا کیا تو بیوی نے جواب دیا اس نے مجھے آمادہ کرنے کوشش کی اور پوچھا بھی اور میں نے انکار کرکے بھیج دیا. اور میں بیوی کی بات سنکر خوش ھوتا ھوں۔

    جواب نمبر: 61113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1078-1067/H=11/1436-U اچھا خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ آپ کی اور بیوی کی شیطان کے مکرو فریب سے ان شاء اللہ حفاظت ہوگی اعمال صالحہ کے اختیار کرنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق بھی مرحمت ہوگی، بہشتی زیور کو بکثرت مطالعہ میں رکھیں، بلکہ پڑھنے پڑھانے سننے سنانے کا گھر میں نظام بنالیں، تو ان شاء اللہ بہت جلد اور بیحد فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند