• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 61112

    عنوان: براے مھربانی نیچے لکھے ھوے خوابوں کی تعبیر کی گزارش

    سوال: (۱) میں نے خواب میں قران کو پڑتے ھوئے دیکھا. لیکن کیا پڑھا معلوم نہیں۔ (خواب رمضان میں صبح 10 بجے ). (۲) اور میری بیوی نے خواب دیکھا کہ وہ باہر (ھوٹل میں) کھانے پر گئی ھے ، یا ھم گئے ھیں. اس نے میرے لیے مچھلی طے کیا ھے . جب خدمت دار نے لاکر رکھا تو کو ئی اور آدمی آکر اسکو لے لیا. یہ سوچ رھی ھے مچھلی تو میرے لے منگوایا تھا. (خاوند کے لے .) (۳) میں خواب میں اپنی بیوی کے ساتھ سویا ھوں (ویسے حقیقت میں سویا تھا) خواب میں میری ساس اچانک ھمارے کمرے آئی ہیں، (ساس ھی ھے ایسا محسوس ھورھا ھے ) مجھے شک ھو رھا ھے کہ یہ کوئی بلا ھے ۔ میں چیخ کر 'لاحول' پڑھتا ھوں. پھر کچن میں جاکر دیکھتا ھوں تو میری سالی کچھ پکارھی ھے . لیکن شکل کوئی اور نظر آرھی ھے . میں نے اس پر شک کرکے 'لاحول' کئی بار پڑھکر اس پر دم کرتا ھوں. وہ میری طرف ف دیکھتی ھے پھر منہ پھیرلیتی ھے . اور اچانک گھر سے باہر بھاگتی ھے اور میں دروازے پرسے کھڑے ہوکر 'لاحول' پڑح کر دم کرتا ھوں تو وہ پھر واپس بھاگ کر میرے پاس آکر غصہ سے میرا ھاتھ کترنے کے لے منہ میں لیتی ھی ھے ، میں پھر پڑھنے لگتا ھوں۔ پھر آنکھ کھل گئی۔

    جواب نمبر: 61112

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1077-1066/H=11/1436-U (۱) پہلے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ قرآنِ کریم کی تلاوت میں کمی ہے۔ (۲) دوسرے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ سخاوت میں کمی ہے۔ (۳) تیسرے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ تلاوتِ قرآنِ کریم اور اتباعِ سنت سخاوت کو اختیار کریں گے اور گناہوں سے بچیں گے تو اللہ پاک بہت سے ظاہری وباطنی فتنوں سے خاص حفاظت فرمائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند