متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 610930
بیان كا ویڈیو ریكارڈ كروانا
سوال : کیا جو بھی عالم بیان ریکارڈ کرواتے ہیں ویڈیو وغیرہ صحیح ہے؟
جواب نمبر: 61093020-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 953-810/B=09/1443
وہ عالم جو صحیح العقیدہ ہو، باعمل ہو اور متبع سنت ہو، ہمارے اسلاف و اكابر كے نقش قدم پر چلتا ہو اس كا بیان صحیح اور معتبر ہوگا وہ آڈیو بیان ریكارڈ كراسكتے ہیں، ویڈیو بیان (باتصویر) سے بچنا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
علماء کرام کے خلاف بدزبانی کرنا جائز نہیں؟
1353 مناظرمیں نے ایک خواب دیکھا جس کی تعبیر معلوم
کرنا ہے۔ خواب اس طرح ہے: میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ بیٹھا ہوں میرے برابر میں
دائیں طرف میری چچی کی بہن کا لڑکا بیٹھا ہوا ہے جس کی شکل میری چچی کے لڑکے کی
طرح ہے۔ خواب میں اس لڑکے کی عمر تین چار سال ہوگی۔ میں اس کو اپنی طرف کرکے پیار
کرتاہوں تو وہ میری داڑھی تھڈی کے نیچے سے پکڑ کر اتنی زور سے کھینچتا ہے کہ مجھے
بہت تکلیف ہوتی ہے اور اس کے ہاتھ میں تھوڑے بال آجاتے ہیں۔ میں اس کو کچھ نہیں
کہتا اور پھر میں کہتاہوں کہ اگر کسی او رکا بچہ ہوتا تو بتاتا۔ یاد رکھیں میری چچی
کی بہن کا لڑکا اصلیت میں عمر میں بڑا ہے او راس کی شکل بھی میرے چچی کے لڑکے سے
مشابہ نہیں۔
میں نے خواب دیکھاہے کہ میرے لڑکے کو کچھ لوگوں نے اپنے قبضہ میں کر رکھا ہے(کچھ جادو یا ہپناٹیس وغیرہ کرکے)۔ اور لڑکا بھی باپ کے پاس آنے کو تیار نہیں ہے اور وہ لوگ مجھ سے پیسے کا مطالبہ کررہے ہیں ، وہ بھی میری حیثیت سے زیادہ ۔ میں اپنی حیثیت کے مطابق دینے کو تیار ہوں۔ اسی درمیان ان میں سے ایک آدمی کے ساتھ میر ی لڑائی ہوجاتی ہے، اور میں اس کو خوب مار تا ہوں اوراچانک میں نیند سے بیدار ہوجاتاہوں ۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔(۲) حقیقی زندگی میں مجھے بچے کی جانب سے پریشانی یہ ہے کہ وہ غلط بچوں کے ساتھ اٹھتا بیٹھتاہے۔ میں نے تھوڑی سی سختی تو مجھ سے بات چیت بند کردی ہے تقریبا ڈیڑھ سال سے ۔ اور اپنی ماں سے اس کی بات چیت ہے ، وہ گیارہویں کلاس میں پڑھتا ہے۔ اب اس کے کالج میں کسی لڑکی سے دوستی ہوگئی ہے ، وہ اس سے شادی کرنے کے لیے چاہ رہاہے۔میں نے کچھ کہا تو اس سے بھی بات چیت بند کردی ہے۔ براہ کرم، آپ اس پریشانی کا کچھ حل بتائیں اور کوئی دعا بتائیں جسے پڑھ کر ہمارا بچہ راہ راستہ پر آجائے، اس کا دل اس لڑکی کی جانب سے ہٹ جائے، پڑھنے میں اس من لگ جائے۔ اس کی عمر ۱۹/۲۰ / سال ہے۔
1148 مناظرکیا پولیو وَیکسِن (یا پولیو ڈراپ) اسلام کے خلاف ہے؟
میں [پگڑی سسٹم] کے بارے میں جاننا
چاہتاہوں جو کہ ہندو پاک میں پراپرٹی کے معاملات کے لین دین کے لیے کیا جاتا ہے۔
اگر یہ جائز نہیں ہے تو برائے کرم آپ مجھ کو اسلامی اصول یا کسی عالم کے فتوی کا
حوالہ دیں جس بنیاد پر یہ ناجائز ہے؟ آپ کا تفصیلی جواب بہت سارے ان لوگوں کے لیے
معاون ہوگا جو کہ اس طرح کے سسٹم میں ملوث ہیں؟