• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 610559

    عنوان: جادو كے ذریعہ دین سے دوری اور ایمان میں كمزوری پیدا كرنے كا كسی كے بارے میں یقین كرنا 

    سوال:

    (1)              سوال : کوئی اگر دین سے دور ہوگیا ہو يا ایمانی کمزوری آگئی ہو-

    (2)              کیا یہ سچ ہے کہ اُس کو جادو کے ذریعہ دور کیا گیا ہوگا يا پھر نظر بد سے؟ یہ بات کس حد تک درست ہے؟ کیا ایسا ممکن ہے؟

    جواب نمبر: 610559

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 956-723/D=08/1443

     (1)         دین سے دوری یا ایمان كی كمزوری خواہش نفس كی پیروی كرنے اور شیطان كے بہكانے سے ہوتی ہے جس میں گناہوں كی كثرت احكام شرعیہ سے دوری اور خراب ماحول سے اثر پذیری كا دخل ہوتا ہے‏، جس كا علاج معصیت كا ترك احكام شریعت كی تابعداری اور اچھی صحبت كا اختیار كرنا ہوتا ہے‏، كسی متبع شریعت شیخ سے اصلاحی تعلق قائم كركے ترك معاصی كرتے ہوئے احكام شریعت سے اپنے اعمال میں نورانیت اور جلا پیدا كرے۔

    (2)          ایسا ضروری نہیں كہ جادو یا نظربد سے وہ باتیں پیدا كی گئی ہوں بلكہ كسی كے بارے میں بغیر ظن غالب كے سحر یا بدنظری كرنے كا گمان كرنا بھی سوء ظن ہے جو كہ گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند