• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 610037

    عنوان:

    کسی کو غریب نواز کہنا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کو غریب نواز کہنا درست ہے یا نہیں؟ اور ان کا یہ لقب کس وجہ پڑا؟

    جواب نمبر: 610037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 820-624/M=07/1443

     ’’غریب نواز‘‘ كا مطلب ہے: غریبوں كو بخشنے والا اور عطا كرنے والا۔ اگر ان كو متصرف بالذات اور حاجت رَوا مان كر غریب نواز كہا جائے تو یہ شركیہ عقیدہ ہے؛ لیكن اگر محض لقب كے طور پر محض اس اعتبار سے كہا جائے كہ وہ غریب پرور اور فقراء كا خیال ركھنے والے تھے‏، تو جائز ہے اور غالباً اسی وجہ سے ان كا یہ لقب بھی پڑا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند