• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 608684

    عنوان:

    تصاویر فریم کرنا

    سوال:

    عرض یہ ہے کہ ہماری تصویریں بنانے کی دوکان ہے جس پر ہم پاسپورٹ سائز تصویریں اور قرآنی آیات کو ڈیزائن کر کے فریم میں لگا کر دیتے ہیں ۔ کچھ لوگ جن میں 40٪عیسائی ہوتے ہیں وہ اپنی تصویروں کو فریم کروانے آ جاتے ہیں اور 60٪ مسلمان بھی شامل ہیں ۔ تو وہ بھی کرنی پڑتی ہیں ۔ کیا یہ کرنا ناجائز ہے ۔حرام ہے ۔ برائے کرم اس سوال کا جواب عنائیت فرمائیں ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 608684

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:757-541/H=6/1443

     صورتِ مسئولہ میں جاندار کی تصاویر فریم کرنا اعانت علی المعصیة ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند