• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 608663

    عنوان:

    ماضی میں جس کی غیبت کی ہو گئی اس کی تلافی کی کیا صورت ہوگی

    سوال:

    سوال : مفتی صاحب زمانہ ماضی میں اگر کوئی کسی کی غیبت کیا ہو اور جس کے سامنے غیبت کیا ہو وہ بھی اس غیبت کو بھول چکا ہے تو ایسی صورت میں صرف اللہ سے توبہ کر لینا کافی ہے ۔

    برائے کرم اس کا کوئی حل ارشاد فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608663

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 615-454/D=05/1443

     آپ نے غائبانہ جس کی غیبت کی ہے اگر اس کو معلوم ہوگیا ہو تو اس سے معافی مانگنا ضروری ہے۔ اگر اسے معلوم نہ ہوا ہو تو کثرت سے اس کے لیے دعا کرے اور بوقت ملاقات اس کی تعریف کرے۔

    اور اگر اس کا انتقال ہوگیا ہو تو اس کے لیے استغفار کرے اور اپنے لیے توبہ استغفار کرتا رہے۔ ربنا اغفرلنا ولإخواننا الذین سبقونا بالایمان ولا تجعل فی قلوبنا غلِاً للذین آمنوا الآیة۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند