• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 608188

    عنوان: جامعہ الازہر کے علماء کے بارے میں علماء دیوبند کی کیا رائے ہے 

    سوال:

    سوال : میرا سوال ہے مدرسہ "جامعہ الازہر" جو مصر میں ہے ۔جامعہ الازہر کے علماء کے بارے میں ہمارے علماء "علماء دیوبند" کی کیا رائے ہے ؟ کیا وہ "رضا خانیت" سے تعلق رکھتے ہیں کیا ان کا وہی عقیدہ ہے جو احمد رضا خان کا تھا؟برائے مہربانی اسکی تفصیل سے وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608188

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 586-471/B=05/1443

     ہماری معلومات کے مطابق جامعة الازہر کے علماء، دیوبندی ہیں، ان کا رضاخانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اب اِس وقت وہاں اگر کوئی بدعت رائج ہوگئی ہو تو اس سلسلے میں ہمیں معلوم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند