• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 60818

    عنوان: براے مھربانی میرے ان دوخوابوں کی تعبیر بتا دیں بھت پرشان هوں

    سوال: میرا اس سال حج پر جانے کا ارادہ ہے ..اکیلا جارہا ہوں اور یہ میرا زندگی کا پہلا سفر ہے بیرون ملک کا جس کی وجہ سے تھوڑا گھبرایا ہوا ہوں.. اپنی صحت کے حوالے سے بھی فکرمند ہوں۔یہاں میں اپنے دو خوابوں کی تعبیر معلوم کرنا چاہوں گا۔ ..کچھ عرصہ پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ میں گھر پر ہوں اور اچانک کوئی بولتا ہے کہ جلدی تیاری کرو پرواز کا وقت ہو گیا ہے پھر میں ہوائی جھاز میں ہوتا ہوں اور جھاز میں پہنچ کر خیال آتا ہے کہ دوائیں رکھنا تو بھول ہی گیا جن کی حج میں ضرورت پڑ سکتی ہے ..جھاز میں ایک بڑی اسکرین لگی ہوتی ہے جس میں جھاز کی location معلوم ہو رہی ہوتی ہے ..کہ جھاز اس وقت کھاں ہے پھر اعلان ہوتا ہے کہ جھاز دو منٹ میں مدینہ ایئر پورٹ پر اترنے والا ہے ۔ میرا دوسرا خواب بہت پریشان کن ہے جس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں، جس روز میری حج کی پہلی تربیتی کلاس تھی (جو ایک مسجد میں ہوی تھی) اس روز فجر کے وقت خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں شاید تربیتی کلاس کیلیے گیا ہوں مگر مسجد کے بجاے کوئی دفتر ہے اور وہاں میرا حج کا نمائندہ مجھے ایک پرچہ دیتا ہے جس میں مزید رقم کا تقاضہ ہوتا ہے (حالانکہ میں پوری رقم ادا کرچکا ہوں) میں ایک کمرے سے دوسرے میں جاتا رہتا ہوں پھر مجھ سے بار بار کچھ کاغذات بھروائے جاتے ہیں پھر دیکھتا ہوں کہ وہاں میرے ایک عزیز اور میرے والد مرحوم بھی موجود ہیں جب میں دستخط کرنے لگتا ہوں تو میرے والد میرا قلم ہلا دیتے ہیں جس کی وجہ سے میں دستخط نہیں کر پاتا.اور تنگ آکر وہاں سے اٹھ جاتا ہوں کہ مجھ سے نہیں ہو رہا یا میں نہیں کرسکتا پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے تو فجر کا وقت ہورہا ہوتا ہے ۔ اسی روز جب میں دوپہر کو تربیتی کلاس لے کر مسجد سے گھر واپس آتا ہوں تو میرے جاننے والے عزیز (جو مجھے خواب میں میرے والد صاحب کے ساتھ نظر آتے ہیں) کا فون آتا ہے اور وہ مجھے بحریہ ٹاون میں پلاٹ خریدنے کا مشورہ دیتے ہیں...تو مجھے اپنا فجر والا خواب یاد آجاتا ہے جس میں میرے والد مجھے دستخط کرنے سے روک رہے تھے . اور میرے یہی عزیز ان کے ہمراہ کھڑے تھے ۔

    جواب نمبر: 60818

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1269-1259/L=11/1436-U دونوں خواب ماشاء اللہ مبارک ہیں، خود آپ کی نیت حج کی معلوم ان شاء اللہ آپ کی یہ خواہش پوری ہوگی، بعض حضرات حج کے بجائے دوسرے کاموں میں رقم خرچ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، آپ کے والد مرحوم اس سے منع کرنا چاہتے ہیں اور لیے وہ دستخط کے وقت قلم ہلادیتے ہیں، نتیجتاً پوری نہیں ہوپارہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند