• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 60804

    عنوان: میرے خواب کی تعبیر کیا ہے

    سوال: میں اپنے گاؤں کی مسجد میں امامت کے فرائض سر انجام دے رہا ہوں. اور ساتھ ساتھ اپنے گاؤں کے بچوں کو قرآن پاک بھی پڑھاتا ہوں جو مجھ سے پہلے یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ تھا.میرے ایک اور دوست بھی یہاں بچوں کو پڑھاتے ہیں۔ عید سے چند دن پہلے میرے ایک مقتدی نے خواب میں دیکھا کہ میں اور میرا وہ دوست بستر لے کر مسجد سے کہیں جا رہے ہے لیکن یہ کسی کو نہیں بتایا کہ ہم کہاں جا رہے ہیں۔برائے مہربانی مفصل جواب دے کر دل کی بے چینی دور فرما دیجئے . جزاکم اللہ خیرا۔

    جواب نمبر: 60804

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 606-606/Sd=11/1436-U آپ کو اور آپ کے دوست کو ان شاء اللہ عام لوگوں کو بھی اصلاح ورہنمائی کے مواقع فراہم ہونے کی متوقع ہے اور آپ دونوں کے دینی فیض کے عام ہونے کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند