• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6079

    عنوان:

    ایک مرتبہ سوتے ہوئے میں ڈر گیا۔ میں نے ایک برا خواب دیکھا۔میں نے خواب میں دیکھا کہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لے رہا ہوں اچانک میں بیدار ہوگیا اور حیران ہوگیا کہ میں کیوں ڈر گیا، جب کہ میں اپنے خواب میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو پکار رہا تھا۔ اس خواب کا کیا مطلب ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6079

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1666=1293/ ھ

    خواب میں تنبیہ ہے کہ خلافِ حکم شریعت پکارنا بہت برا ہے، اس سے ڈرنا چاہیے کیونکہ اس طرح پکارنے سے اعمال صالحہ کے حبط یعنی ضائع ہونے کا سخت اندیشہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند