• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606961

    عنوان:

    دِل دکھانے والے سے تعلق نہ رکھا جائے تو کیا حکم ہے؟

    سوال:

    سوال : کوئی شخص کسی کو اپنی دولت کی وجہ سے کسی کو اتنا جلیل کرتا ہے کی اُس کی آنکھوں سے آنسو نکل جائے اور اس کی وجہ سے دعا میں اس وقت یاد کر رو پڑا۔۔ اور اسی وجہ سے اُسّے پرہیز کرتا ہیں۔ اس انسان کو صرف سلام کا جواب دیتا ہے ، اور اس سے کوئی رابطہ نہ کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 606961

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 295-208/M=03/1443

     ناحق کسی کا دل دُکھانا اور ذلیل و رسوا کرنا، ناجائز ہے۔ جس شخص کو ذلیل کیا گیا ہے اگر وہ ذلیل کرنے والے اور دل دُکھانے والے شخص سے ا س کے شر سے بچنے کے لیے کوئی رابطہ نہ رکھے اور ملاقات ہونے پر محض سلام و جواب پر اکتفاء کرلے تو شرعاً مضایقہ نہیں، کسی کے ظلم و شر سے بچنے کے لیے دوری بنائے رکھنے پر گناہ و وعید نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند