• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606835

    عنوان:

    متواتر گندے خواب انا

    سوال:

    امید ہے کہ آپ حوشحال ہوں گے ، میرے ساتھ اس سال کافی کچھ گناہوں کی وجہ سے مشکلات آ رہی ہے ۔ کافی ساری سے نکل چکا ہوں۔ مگر ایک مسئلہ ہے کہ میں جب بھی صبح سوتا (فجر کے بعد)کبھی کبھار تھکاوٹ ہوتی ہے تو نیند آجاتی ہے تو جب میں صبح سوتا ہوں مجھے بہت عجیب کبھی ڈرا دینے والے اور زیادہ تو بیہودہ خواب آتے ہیں جب کہ الحمداللہ میں گندی چیزیں سے بھی بچتا ہوں ۔ کوئی دعا ہو تو بتایئں اور اگر کوئی مشورہ دے دیں تو خوشی ہو گی۔

    جواب نمبر: 606835

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 252-178/M=03/1443

     اللہ تعالی آپ کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے (آمین)۔ سونے سے پہلے سورہٴ الم سجدہ اور سورہٴ ملک پڑھ لیا کریں، باوضو اور سنت کے مطابق سونے کا اہتمام کریں، سوتے ہوئے ڈراوٴنے اور گندے خواب نظر آئیں تو تعوذ (أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم) پڑھ کر، کروٹ بدل کر سوجایا کریں اور نمازوں کی پابندی رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند