• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606650

    عنوان:

    وعظ و نصیحت کے دوران ذکر و اذکار کرنا

    سوال:

    میرا سوال ہے کہ کسی وعظ و نصیحت، خطاب یا تقریر کے دوران ذکر و اذکار کرنا جائز ہے یا نہیں جب کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ بیان اور خطاب سے توجہ نہ ہٹے اور صرف منہ میں آہستہ آواز سے تسبیح یا ذکر کرنا ہو تو کیا اس صورت میں جائز ہوگا؟

    جواب نمبر: 606650

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 262-187/L=03/1443

     وعظ و نصیحت کے دروان بھی آہستہ آواز سے جس سے کسی کو خلل نہ ہو تسبیح پڑھ سکتے ہیں۔ أجمع العلماء سلفاً وخلفاً علی استحباب ذکر الجماعة في المساجد وغیرہا إلا أن یشوش جہرہم علی نائم أو مصل أو قاری (شامی زکریا: 2/434)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند