• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606608

    عنوان: صبح ایک خواب دیکھا کہ شیخ ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ ایک مصلی پر بیٹھے ہوئے ہیں 

    سوال:

    حضرت 28/09/2021 صبح ایک خواب دیکھا کہ شیخ ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ ایک مصلی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور میں ان کے پاس بیٹھا تو انہوں نے مجھے ایک سبز رنگ کی تسبیح دی اور میں نے وہ تسبیح لے لی تو ایسا محسوس ہوا کہ مجھے شیخ نقشبندی سے کچھ حاصل ہوا ۔ پھر میں نے قطب عالم احمد علی بانسکنڈی رحمة اللہ علیہ کے صاحبزادے امیر شریعت شیخ یحییٰ صاحب دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ مصافحہ کیا تو دیکھا کہ شیخ یحییٰ صاحب بہت خوش ہوئے اس بات سے کہ مجھے شیخ نقشبندی سے کچھ حاصل ہوا اور مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی اس بات سے کہ مجھے شیخ نقشبندی اور شیخ۔ یحییٰ صاحب دونوں سے کچھ حاصل ہوا ۔ پھر میں سامنے بڑھا تو دیکھا میرا ایک ساتھی گیٹ کے سامنے کھڑا ہے اور وہ مجھے کہ رہا ہے کہ دار العلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا ابو القاسم نعمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ رات آٹھ بجے کے قریب تم ان کے کمرے میں جا کران سے ملنا۔ یہ سن کر میں گھبرا گیا اور دل دل میں یہ کہ رہا ہوں کہ اللہ میں نے تو کوئی غلطی نہیں کیا تو پھر مہتمم صاحب مجھے کیوں بلا رہے ہیں ۔پھر بیدار ہو گیا۔ براے مہربانی خواب کی تعبیر اور مطلب بتادیں ۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا نوٹ : شیخ یحییٰ صاحب سے بیعت ہونے کا ارادہ بھی ہے ۔

    جواب نمبر: 606608

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 191-139/B=03/1443

     اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ملتا ہے کہ آپ کو ان دونوں بزرگوں سے روحانی فیض پہونچے گا۔ اور ممکن ہے حضرت مہتمم صاحب نے بھی اپنا روحانی فیض پہونچانے کے لئے بلایا ہو۔ یا پہلے دونوں بزرگوں سے فیض حاصل ہونے پر مبارکبادی دینے کے لئے بلایا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند