• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606546

    عنوان:

    نام کے آگے یا پیچھے محمد یا احمد کیوں لگایا جاتا ہے؟

    سوال:

    مسلمان اپنے نام کے شروع میں محمد اور آخر میں احمد کیوں لکھتے ہیں؟ ایسا لکھنے کی شروعات کب سے ہوئی ہے ؟ حوالے کے ساتھ بتائیں۔

    جواب نمبر: 606546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:105-231/sn=3/1443

     محمد اور احمد یہ دونوں اللہ کے رسول ﷺ کے اسمائے مبارکہ ہیں، مسلم شریف کی روایت میں اللہ کے رسول ﷺ نے اپنے نام پرنام رکھنے کی ترغیب بھی دی ہے ، بعض علاقوں میں نام کے شروع میں “محمد ”یا اخیر میں “احمد” لگانے کا رواج ہے ، یہ تبرکا ہے؛ باقی اس کی ابتدا کب سے ہوئی یہ معلوم نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند