• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606463

    عنوان:

    یہودیوں اور مسلمانوں کے ختنہ میں کیا فرق ہے ؟

    سوال:

    یہودیوں اور مسلمانوں کے ختنہ میں کیا فرق ہے ؟ اگر دونوں ایک جیسے ہیں تو یہ کیا یہودیوں کی مشابہت نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 606463

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 159-116/B=02/1443

     ہمارے مذہب اسلام میں ختنہ کرانا سنت ہے؛ بلکہ شعائر اسلام میں سے ہے، تمام انبیاء کرام کی سنت ہے۔ ختنہ میں ہمارے یہاں اضافی کھالیں پوری کٹنا ضروری ہے یا آدھی سے زیادہ کھال کٹنا ضروری ہے، آدھی سے کم کھال کٹنے میں ختنہ کی سنت ادا نہ ہوگی۔ یہودیوں کا طریقہ ہمیں معلوم نہیں۔ ہم تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق اسے سنت سمجھ کر کرتے ہیں۔ ہم یہودیوں کی اقتدا یا مشابہت میں نہیں کرتے۔ یہودی بھی ڈاڑھی رکھتے ہیں اور مسلمان بھی ڈاڑھی رکھتے ہیں، اس سے یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ ہم ان کی مشابہت میں رکھتے ہیں۔ آپ کا سمجھنا صحیح نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند