متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 606428
غیر مناسب لوگوں کے بیانات سننا
(۱) میں نے انجینئر علی مرزا کی جب وڈیو پہلی بار دیکھی تو مجھے لگا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ ضروریات دین میں سے کسی چیز انکار کرتے ہوں جبھی لوگ انھیں برا کہتے ہوں. میں نے پھر بھی ان کی وڈیو لگا لی. مجھے وسوسہ آ رہا ہے کہ میں نے ایسا کر کے کہیں کفر تو نہیں کیا. کیا اس میں نے کفر کیا؟ مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ یہ آئمہ اربع کے بجائے اپنے آپ سے فتوے دیتا ہے اور صحابہ کے خلاف بولتا ہے (یعنی ان بعض اعمال کو غلط طریقے سے بتاتے ہیں اور شاید حضرت معاویہ کے مسئلے میں بولتے ہیں) اور مولانا اشرف علی تھانوی کو گستاخ رسول بھی کہا، مجھے اس وقت یہ معلوم نہ تھا. مجھے اس کے علاوہ زیادہ معلومات نہیں ہے اور یہ معلومات بھی میں نے حق علما کے بیانات سن کر پتہ لگاء ہے . میں نے بس کچھ ہی چیزیں دیکھیں وہ یہ سوچتے ہوئے کہ ان کی باتوں پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا اور یہ غلط باتیں بتاتے ہیں جن کی وجہ سے علما ان کے خلاف ہیں. کیا اس میں میں نے کفر کیا؟ 2. انجینئر نے ایک واقعہ بتایا جس میں اس نے بتایا کہ ایک شخص تھا جو مرتد تھا اور فتح مکہ کے موقعے پر اسے مارنے کا حکم دیا. میں نے کسی سے بات کرتے ہوئے یہ کہہ دیا کہ وہ شخص مرتد تھا. جب میں نے بعد میں اس کے بارے میں اور دیکھا تو ایک معتبر عالم کی تقریر سنی تو انھوں نے بتایا کہ وہ شخص مرتد ہی تھا. کیا اس شخص کو مرتد کہہ کر میں نے کفر کیا، جبکہ اس وقت مجھے انجینئر کی بات پر پورا اعتماد نہ تھا۔
جواب نمبر: 606428
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 199-137/H=02/1443
(۱، ۲) دونوں صورتوں میں آپ پر کفر کا حکم عائد نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند