• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606312

    عنوان: خواب دیکھا کہ گویا وہ اپنے کمرے میں ہیں اور بجلی کے بورڈ کے پاس ایک دیوار قائم ہے جسے انھوں نے اپنے ہاتھ سے چھویا 

    سوال:

    حضرت مفتی صاحب ہماری بہن کا انتقال ہو گیا ہے اللہ ان کی مغفرت فرمائے ۔انتقال سے ایک روز پہلے والدہ ماجدہ نے خواب دیکھا کہ گویا وہ اپنے کمرے میں ہیں اور بجلی کے بورڈ کے پاس ایک دیوار قائم ہے جسے انھوں نے اپنے ہاتھ سے چھویا تو دیوارٹھنڈی تھی۔دیوار کے پیچھے دیکھیں تو ایک کمرہ نظر آیا جس میں ایک کھٹولا (چھوٹی چارپائی)بچھی تھی پھر اپنی نواسی سے معلوم کیا کیا اس کے اندر بھی کوٹھری بنی تھی تو اس نے بتایا ہاں اپنا سوٹکیس رکھنے کے لیے بنوائی تھیں پھر والدہ نے دیکھا استنجا خانہ کی طرف سے کوئی کالی رنگت کا آدمی نکلا جبکہ قریب ہی آنگن میں گھر کئی چھوٹے بچے کھیل رہے تھے تو والدہ نے ان بچوں کو وہاں سے چلے جانے کے لئے کہا تاکہ وہ نامعلوم شخص کسی کو نقصان نہ پہنچا سکے ۔اس کے بعد پتہ نہیں خواب ختم ہو گیا یا بھول گیا ۔ آپ سے عاجزانہ درخواست ہے اس کی تعبیر عنایت فرما دیں ۔ جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 606312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 155-108/D=02/1443

     یہ سب پراگندہ خیالات ہیں ان کی طرف توجہ نہ دیں، گناہوں سے بچنے اور فرائض و واجبات پر پابندی کرنے کا اہتمام کریں۔ قرآن کا کچھ حصہ پڑھ کر مرحوم کو ایصال ثواب کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند