• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606263

    عنوان:

    خطبات حکیم الامت کا مطالعہ

    سوال:

    امید ہے کہ مزاج عالی بخیر ہوں گے اللہ تعالیٰ نے بندہ ناکارہ کو مطالعہ کا غیر معمولی شوق عطا فرمایا ہے ساتھ ساتھ ہی اکابر دیوبند سے بھی دینی وایمانی عقیدت ہے خاص حکیم الامت حضرت تھانوی علیہ الرحمہ سے اسی کے پیش نظر بندہ نے آپ کا علمی شاہکارخطبات کا مکمل سیٹ جوکہ 31 جلدوں پر مشتمل ہے خریدا لیکن اس کی ضخامت کی وجہ سے اس سے صحیح معنوں میں استفادہ نہیں ہو پارہا ہے لہذا اس کے مطالعہ کا سہل طریقہ کیا ہو ہو سکتا ہے جس سے نفع ہو واضح فرمائیں نیز یہ بھی بتادیں مطالعہ کا بہتر وقت کونسا ہے اور کونسا مطالعہ کا طریقہ بہتر ہے میں یہ تمام چیزیں آپ سے بحیثیت شاگرد پوچھ ریا ہوں میں جس جگہ ہوں وہاں اساتذہ سے ربط مشکل لہذا میرے لیے دعاء کریں کہ اللہ اخلاص کے ساتھ میرے شوق میں اضافی فرمائے نیز مطالعہ پر کوئی مفید کتاب ہو وہ بھی بتادیں اللہ تعالیٰ آپ کو خوب جزائے خیر عطاء فرمائے ۔ آمین۔

    جواب نمبر: 606263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 135-98/B=02/1443

     آپ کا ذوق مطالعہ بہت عمدہ اور قابل تعریف ہے۔ حکیم الامت کے خطبات علم کا خزانہ، اصلاح باطن کا بہترین ذریعہ ہے۔ آپ روزانہ اپنی فرصت کے وقت ہی تھوڑا تھوڑا مطالعہ کرتے رہیں۔ ایک ہفتہ مواعظ و خطبات کا مطالعہ کریں اور دوسرے ہفتہ میں ملفوظات حکیم الامت کا مطالعہ کریں۔ اس طرح مطالعہ کرتے رہیں۔ جتنا بھی مطالعہ ہوجائے مفید اور کارآمد ہے۔ آپ کو کام کاج سے جب فرصت ملے مغرب بعد یا عشاء بعد اس کا مطالعہ کرلیا کریں۔ جب تمام جلدوں کا مطالعہ کرلیں اس کے بعد پھر دیگر مفید کتابوں کو معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند