• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606146

    عنوان: خواب دیکھا کہ میرا دانت ٹوٹ گیا ہے ۔ جسے میں نے ہاتھ پر نکالا

    سوال:

    سوال : دو تین روز پہلے میں نے خواب دیکھا کہ میرا دانت ٹوٹ گیا ہے ۔ جسے میں نے ہاتھ پر نکالا۔ تھوڑی دیر بعد دوسرا دانت ہلنے لگا اور میرے کھنچنے پر وہ بھی نکل کے میرے ہاتھ میں آ گیا۔ براہ مہربانی تعبیر سے آگاہ فرمائیں۔

    جواب نمبر: 606146

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:56-13/N=1/1443

     اس دنیامیں ہر انسان کے ساتھ کچھ نہ کچھ حوادث پیش آتے رہتے ہیں، ایسے موقعہ پر ایمان والے کو چاہیے کہ ہمت سے کام لیتے ہوئے صبر کا دامن ہاتھ سے ہرگز نہ چھوڑے، اللہ تعالی ہم سب کو توفیق عطا فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند