• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606120

    عنوان:

    خواب میں میت کو چاول گوشت کھلانا

    سوال:

    میری بیوی نے خواب دیکھا ہے کہ ہماری ایک قریبی رشتہ دار جو ابھی ابھی وفات پا چکی ہیں۔ اس نے دیکھا کہ میری بیوی، میں، میری خالہ( جو میری بیوی کی بھابھی ہیں) اور میری بیوی کے دو کزنز بیٹھے ہیں اور چاول گوشت کھا رہے ہیں۔ اتنے میں وہ رشتہ دار جو وفا ت چکی ہیں وہ آجاتی ہیں اور ہمارے پیچھے کھڑی ہوکر میری بیوی سے کہتی ہیں کہ مجھے تھوڑا چاول گوشت کھلا دو ابھی عید گزری ہے میرا بڑا دل چاہ رہا تھا کہ میں کھاوں گی۔ تو میری بیوی ایک نوالہ بنا کر اس پر گوشت رکھ کر دینے لگتی ہیں تو رشتہ دار (میت) کہنے لگتی ہیں کہ مجھے پلیٹ میں دے دو۔ تو میں (شوہر) پلیٹ میں چاول اور گوشت ڈال دیتا ہوں اور میری خالہ اس پر آلو رکھ دیتی ہیں اور ان کو پکڑا دیتی ہیں۔

    براہ مہربانی تعبیر بتا دیں۔

    جواب نمبر: 606120

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 41-38/B=02/1443

     اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ میت آپ کے ایصال ثواب اور دعاء مغفرت کی زیادہ محتاج ہے، لہٰذا ا س کے لئے زیادہ سے زیادہ دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کرتے رہنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند