• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606065

    عنوان:

    ایکسیڈنٹ کی موت کیسی ہے؟

    سوال:

    میرا سوال ہے کہ ایکسیڈنٹ کی موت کیا ہے کیا یہ گناہوں کی وجہ ہے یا پھر اس کی موت اسی حالت میں لکھی ہوی ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 606065

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 22-20/B=02/1443

     جس کی موت تقدیر میں جس طرح پہلے سے لکھی ہوئی ہے اس کی موت اسی طرح آتی ہے۔ ہمیں یہ فیصلہ کرنے کا حق نہیں کہ ایکسنڈنٹ اس کے گناہوں کی وجہ سے ہے، اس میں شہادت کا درجہ ملنے کا بھی امکان ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند