• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606029

    عنوان:

    شادی اور منگنی کی بات خواب میں دیکھنا؟

    سوال:

    سوال : میں شادی شدہ ہوں اور اپنی فیملی کے ساتھ مطمئن زندگی گزار رہا ہوں۔ لیکن 4 دن سے لگاتار ایک ہی خواب دیکھ رہا ہوں کہ میری شادی/منگنی کی بات چل رہی ہے۔ رات میں نے خواب میں دیکھا کہ شادی کے لئے میری تاریخ رکھی جا رہی ہے۔ اس کے بعد سے دل پر افسردگی بھائی ہوئی ہے۔رہنمائی فرما دیں۔

    جواب نمبر: 606029

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 24-17/D=01/1443

     شادی اور منگنی کی بات خواب میں دیکھنے سے عزت اور دبدبہ حاصل ہونے کی طرف اشارہ بھی ہوتا ہے پس آپ مذکورہ خواب سے پریشان نہ ہوں، سوتے وقت آیة الکرسی، چاروں قل، درود شریف پڑھ کر جسم پر دَم کرکے سویا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند