• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605945

    عنوان:

    غیر عالم کا مسائل بتانا كیسا ہے؟

    سوال:

    سوال:زید عالم نہیں ہے مگر مطالعہ بکثرت کرتا ہے جس سے مسائل کا علم کافی ہے اور مسائل کو سمجھنے کی صلاحیت بھی ہے جب اس سے کوئی مسئلہ پوچھتا ہے تو وہ دارالافتا کی ویب سائٹ ودیگر کتب سے لوگوں کو مسائل بتاتا ہے تو زید کا اس طرح مسائل بتانا درست ہے یا نادرست واضح فرمائیے۔

    جواب نمبر: 605945

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 19-9/H=01/1443

     ویب سائٹ اور کتب دیکھنے پر اکتفاء نہ کرے؛ بلکہ مقامی مستند و معتبر علماء کرام اصحابِ فتویٰ حضرات سے رابطہ قوی رکھے اور جو مسئلہ پیش آئے اُن علماء کی طرف محول کردیا کرے خود بتانے کا مشغلہ نہ اپنائے اتفاقاً کبھی ضرورت پیش آجائے تو دیکھی ہوئی معتبر کتاب اور معتبر ویب سائٹ کے حوالہ سے بتلادے بشرطیکہ سمجھا بھی صحیح ہو تو گنجائش ہے اور زید کے حق میں اسلم یہی ہے کہ مسائل بتانے کو مشغلہ نہ بنائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند