• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605940

    عنوان: دو روز قبل خواب دیکھا کہ اچانک سے ایک تہلکہ مچا اور قیامت قائم ہوگئی 

    سوال:

    میں نے ایک دو روز قبل خواب دیکھا کہ اچانک سے ایک تہلکہ مچا اور قیامت قائم ہوگئی سب لوگ اپنی اپنی قبروں سے نکل رہے ہیں کوء خوف زدہ تو کوء خوش بہر حال اس پر میں نے زیادہ دہیان نہیں دیا ناہی صحیح سے یاد ہے کہ کوء خوش تہا یا خوفزدہ تو چونکہ اس وقت مجھے اپنے متعلق فکر تہی میں نے خود کو بڑا خوش پایا لوگ قبروں سے نکل رہے ہوتے ہیں اور میدان کی طرف انکا رخ ہوتا ہے میں بڑی خوشی کے ساتھ میدان محشر میں جاتے ہو? ایک جگہ سے گزرتا ہوں جو کہ ایک چہت والے اور بڑی چوڑی سے درسگاہ جیسی چہت نما جگہ ہوتی ہے جہاں کچھ نور کی جہلکیاں دیکھتا ہوں غالباً مجھے گمان ہوتا ہے یا پہر لوگ بتاتے ہیں کہ یہ نور اللہ رب العزت کا ہے بہر حال اُس نور کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے اُس پر کوء آیات اور عربی متن پر مشتمل کوء الفاظ درج ہوتے ہیں یہ ذہن میں نہیں واللہ أعلم کے وہ الفاظ قرآن پاک ہوتے ہیں یا کیا لکھا ہوتا ہے یعنی میدان محشر میں داخلہ سے پہلے یہ مقام آتا ہے اور عین اُس وقت جب میں اس نور کو دیکھ کر اور اسکے متعلق سوچ کر خوشی سے میدان کی طرف جانے لگتا ہوں تو مجھے کوء آدمی کی شکل میں انسان ہوتا ہے جو خنجر مارنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اسکا وار روکنے کیلئے کوء فرشتہ نازل ہوجاتا ہے بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ یہ شیطان تہا محشر کی طرف جانے سے مجھے روک رہا تہا لیکن وہ ہوتا انسانی شکل میں ہے ،، اسکے بعد میں خوشی سے میدان محشر کا رخ کرتا ہوں میں بہت خوش ہوتا ہوں کیونکہ مجھے یہ غائبانہ خبر ملتی ہے کہ آپکی توبہ قبول ہوچکی ہے تو اسلی? مجھے اُس وقت کوء فکر لحق نہیں ہوتی خوشی خوشی میدان محشر کا رخ کرتا ہوں لیکن ایک فکر ہوتی ہے میں نے اپنے کچھ دوستوں کا قرض دینا ہے قرص بھی ایسا ہے کہ انہوں نے اپنے ہیسے دی? ویزہ لینے کیلئے اب کرونا کی وجہ سے کام معطل ہے جیسے ہی دفتر اوہن ہوں گے ان کے ویزہ نکلوا دونگا اور ویزے بھی مسجد کے ہیں اور اس کام میں کسی قسم وسم کی کوء دغلی ان سے نکیں کرنی کیونکہ الحمدللہ اللہ نے دین دار گھرانہ سے منسلک کیا ہے بس جو تاخیر ہورہی ہے اس ہر کچھ ہریشان ہوں اسی ہریشانی کو خواب میں دیکھا کہ مجھے دکھ ہورہا تہا یار ویزہ نکیں نکل سا تو انکی روم میرے پاس امانت تہی جو میں واپس نہیں کر سکا اِس وقت تک میری آنکھ بھی کہل جاتی ہے یہاں تک یہ خواب دیکھا اسکے متعلق تعبیر بتا دیں اور دوسرا خواب یہ بھی دیکھا مذکورہ خواب سے دو دن پہلے یہ دیکھا کہ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ میری موت ہوگء یا ہونے والی ہے لیکن مجھے افسوس ہوتا ہے کہ میں توبہ تو نہیں کر سکا جانے انجانے میں ہونے والے گناہ کی معافی اللہ مرتے وقت دے دیتا ہے لیکن مجھے توبہ کرنے کا وقت نہیں مل سکا اسکے بعد مجھے قبر میں اتار دیا جاتا ہے یہاں اِس خواب میں بھی میری بس یہیں تک جاگ ہوجاتی ہے برا? مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 605940

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:15-4/N=1/1443

     (۱، ۲): دونوں خواب اس طرف مشیر ہیں کہ ہر ایمان والے کو موت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے، وہ کسی وقت بھی آسکتی ہے اور جن گناہوں سے توبہ کی ضرورت ہو، اُن سے توبہ میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے اور لوگوں سے متعلق تمام مالی وغیر مالی معاملات صاف رہنے چاہیے،کسی کا کوئی مالی یا غیر مالی حق ذمے میں نہیں رہنا چاہیے، اور اگر کسی حق کی ادائیگی کا وقت موٴخر ہویا کسی عذر سے اُس میں تاخیر ہورہی ہو تو اُسے وصیت نامے میں لکھ دینا چاہیے، اللہ تعالی ہم سب کو صحیح معنی میں آخرت کی فکر، اُس کی تیاری اور موت کو یاد رکھنے کی توفیق عطا فرمائیں اور ہم سب کا خاتمہ ایمان کامل پر فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند