• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605861

    عنوان: خواب دیکھا کہ وہ عدت کررہی ہے 

    سوال:

    ایک لڑکی کا رشتہ رتقریباً طے ہوگیا، یعنی دونوں جانب سے رضامندی ہوگئی ہے، کچھ رسم کرنا باقی ہے، اسی دوران لڑکی نے پاک حالت میں تقریباً فجر کے وقت یا کچھ پہلے خواب دیکھا کہ وہ عدت کررہی ہے ، مہربانی کرکے جلد اس کی تعبیر بتائیں تاکہ باقاعدہ منگنی کے بارے میں فیصلہ لیا جائے اور یہ کہ دونوں یعنی لڑکا اور لڑکی کے حق میں کیا بہتر ہے۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 605861

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1183-942/L=1/1443

     عدت کے معنی انتظار کے ہیں؛ اس لیے اگر بظاہر رشتہ صحیح ہو تو جلد نکاح کردیا جائے اور دعا بھی کی جائے تاکہ اس نکاح میں کوئی شر ہو تو اللہ دعا کی برکت سے اس کو زائل فرمادیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند