• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 60585

    عنوان: مندر وغیرہ كی تعمیر میں پیسہ دینا

    سوال: میں قصبہ کے مری ضلع رام پور سے ہوں، میرے قصبے کے تھانے میں ایک مندر تعمیر ہو رہا ہے ،جس تعمیر کے لئے کے مری کے مسلم لیڈروں اور مسلم لوگو ں نے چندہ دیا ہے ، شریعت میں ایسے لوگو کے لئے کیا حکم ہے ؟قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 60585

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1050-829/D=10/1436-U مندر غیروں کا مذہبی شعار ہے، مسلمانوں کو خاص اس میں مالی تعاون کرنا جائز نہیں، ایسی کوئی مجبوری ہو تو غیرمسلم کو ہدیةً پیسے دیدے وہ اپنی طرف سے لگادے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند