• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605622

    عنوان: خواب میں دیكھا كہ بیٹا پیدا ہوا ہے

    سوال:

    میری منگنی ہوئی ہے اور میرا اپنی منگیتر سے زیادہ رابطہ نہیں ہوتا، مگر کل خواب میں مجھے اس سے ایک بیٹا پیدا ہوا ہے اور خواب میں بھی شادی نہیں ہوئی، بچہ صحت مند پیدا ہوا ہے اور سب خوش تھے مگر وہ شادی کے بغیر ہونے والی بات نہیں سمجھ آرہی۔

    جواب نمبر: 605622

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1152-816/D=12/1442

     پاکدامنی سے رہیں ان شاء اللہ شادی بابرکت ہوگی۔ اکثر خواب کی باتیں تو خواب و خیال ہوتی ہیں اس سے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، ان شاء اللہ کوئی برائی نہیں پیش آئے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند