• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605584

    عنوان:

    خواب میں رشتے كی كسی عورت سے زنا كرتے دیکھنا

    سوال:

    کافی عرصے سے مجھے ایسے خواب دکھائی دے رہے ہیں جس میں کسی اپنے عزیز رشتے والی خواتین کے ساتھ سیکس کر رہا ہوں، اصل میں میری کبھی ایسی سوچ نہیں ہے اور نا ہی کبھی انشااللہ آگے ہوگی پھر مجھے ایسے خواب کیوں دکھائی دیتے ہیں ؟آپ سے گزارش ہے کہ صحیح رہنمائی فرمائیں ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 605584

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:888-671/N=12/1442

     جب آپ کا ذہن رشتہ دار اور غیر رشتہ دار خواتین کے سلسلے میں صاف ہے تو آپ اپنے آپ کو خواب میں جو بعض رشتہ دار خواتین کے ساتھ گندا فعل کرتا ہوا دیکھتے ہیں، یہ بہ ظاہر شیطان کی شرارت ہے ؛ لہٰذا آپ سونے سے پہلے سورہٴ طارق کی آخری تین آیتیں ۱۱/ مرتبہ پڑھ کر سینے پر دم کرلیاکریں اور آیندہ جب کبھی اس طرح کا گندا خواب نظر آئے تو آنکھ کھلنے پر درج ذیل تین کام کریں:

    الف: شیطان مردو د اور اس پریشان کن خواب کے شر سے تین مرتبہ اللہ تعالی کی پناہ مانگیں، مثلاً یوں کہے:

    أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ وَشَرِّ ھٰذِہِ الرُّوٴْیَا۔

    ب:بائیں جانب تین بار تھتکار دیں۔

    ج: اور اگر رات باقی ہو اور مزید سونے کا ارادہ ہو تو کروٹ بدل کر سوجائیں۔

    عن جابر قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ”إذا رأی أحدکم الروٴیا یکرھھا فلیبصق عن یسارہ ثلاثاً ولیستعذ باللّٰہ من الشیطان ثلاثاً ولیتحول عن جنبہ الذي کان علیہ“، رواہ مسلم (مشکاة المصابیح، کتاب الروٴیا، الفصل الأول،ص: ۳۹۴، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند