• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605442

    عنوان: ایک خواب یہ کہ میں نانا ابو کے گھر ہوتی ہوں مولانا معاویہ اعظم صاحب بھی وہیں ہوتے ہیں 

    سوال:

    میں نے چار مرتبہ مولانا معاویہ اعظم صاحب کو خواب میں دیکھا پہلی خواب کی تعبیر پتا چل گئی ہے باقی تین خوابوں کی تعبیریں بتا دیں؟ ایک خواب یہ کہ میں نانا ابو کے گھر ہوتی ہوں مولانا معاویہ اعظم صاحب بھی وہیں ہوتے ہیں ان کے گھر کے صحن میں پردہ لگا ہوتا ہے اور مولانا معاویہ اعظم صاحب پردہ تھوڑا سا ہٹا کر دعائیں دے رہے ہوتے ہیں۔میں سوچتی ہوں مولانا صاحب کی طرف دیکھوں پھر خیال آیا کہ یہ نامحرم ہیں اس لیے نہیں دیکھنا۔ ایک اور خواب یہ کہ میں اور میری بہن دونوں بھائیوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر کہیں جارہے ہوتے ہیں میرے سر پر بھی دوپٹہ نہیں ہوتا میں اتنی حیران ہوتی ہوں کہ میرے سر پر بھی دوپٹہ نہیں میں تو نا محرم کی طرف بھی نہیں دیکھتی اور ابھی گھر سے باہر کیسے نکلی ہوئی ہوں؟بہت کھلی سڑک ہوتی ہے اور آگے جاتے جاتے بہت بڑا سپاہ صحابہ کا لشکر ہوتا ہے ہر ایک مرد نے پگڑی پہنی ہوتی ہے جو مولانا معاویہ اعظصاحب پہنتے ہیں ہم لوگ اس لشکر میں پھنس جاتے ہیں۔پھر ایک جانب مولانا معاویہ اعظم صاحب اور ایک مولانا صاحب سپاہ صحابہ کے دفتر کا دروازہ کھولتے ہیں جہاں ایک بہت بڑی گاڑی نے داخل ہونا ہوتا ہے میرے بھائی نے کہا کہ آپ سب موٹرسائیکل سے اتر کر یہاں سے نکل جاؤ بہت زیادہ رش ہے میں موٹرسائیکل لے کر آتا ہوں میں بھائی سے کہتی ہوں کہ یہاں مولانا معاویہ اعظم صاحب کا بیان ہوگا خواتین کا بھی انتظام ہے ہم بھی سن لیتے ہیں لیکن بھائی نے بات نہ مانی پھر ہم اتر کر جب ایک طرف سے گزر رہے ہوتے ہیں تو میں اپنی بہن سے کہتی ہوں اگر ہم بیان سن لیتے تو کتنا مزہ آتا ایک عورت جسے میں نہیں جانتی تھی اس نے غصہ سے کہا کیوں ہم کیوں ان کا بیان سنتے ؟میرے ماموں کی بیٹی بولی کہ ان کے بیان میں بہت جذبہ پایا جاتا ہے میں نے کہا کہ ان کے بیان کو سن کر انسان کا ایمان تازہ ہوجاتا ہے پھر وہ عورت آگے سے کچھ نہیں بولی میں نے سوچا کہ شاید یہ عورت شیعہ ہوگی اس لیے اس نے اس طرح کہا ہے ۔ ایک اور مرتبہ میں نے جب دیکھا میری والدہ محترمہ کے کزن کی شادی تھی تو جب سب مہمان کھانے کے لیے گئے اور میں بھی گئی تو ہم گھر کی خواتین کے لیے جگہ نہیں بچی تو سوچا کہ دوسری شفٹ میں کھا لیں گے پھر جب دوسری شفٹ شروع ہوئی اس میں میری خالہ نے کہا کہ تم میرے بچوں کو سنبھالو اس کے بعد کھانا کھا لینا میں نے کہا ٹھیک ہے ۔پھر جب دوبارہ کھانا کھانے گئی تو وہاں مرد ویٹرز تھے میرے پاس نقاب کے لیے چادر نہیں تھی میں نے خالہ سے کہا کہ میں گھر سے چادر اوڑھ کر آتی ہوں پھر جب دوبارہ کھانا کھانے گئی تو راستے سے گارڈ نے روکا اور جانے نہیں دیا اور کہا کہ اب شادی ہال کا وقت ختم ہو چکا ہے پھر میں واپس آئی تو بہت زیادہ مرد تھے میرے آگے پیچھے میں نے سوچا کہ یہاں سے نظریں جھکا گر گزر جاتی ہوں ایک دم اوپر نظر پڑی دیکھا تو مولانا معاویہ اعظم صاحب تھے اور ایک اور طرف دیکھا کہ وہاں کچھ لوگ ناچ رہے ہیں میں حیران ہوئی کہ اس اسلامی ماحول میں کوئی کیوں ناچ رہا ہے مولانا معاویہ اعظم صاحب بھی دیکھ کر حیران ہوئے اور سوچ رہے تھے کہ یہاں کی برائیاں میں ختم کروں گا ان تینوں خوابوں کی تعبیریں بتا دیں۔ جزاک اللہ خیر واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرہ

    جواب نمبر: 605442

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1184-150T/B=12/1442

     پہلے اور دوسرے خواب سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مولانا حضرت معاویہ اعظم کے ساتھ آپ کو عقیدت و محبت زیادہ ہے۔

    تیسرے خواب سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کی حیا اور دینداری کی وجہ سے ناچ گانے والی محفل میں کھانا کھانے سے اللہ نے آپ کو بچالیا۔ تاہم خواب میں بے ربط باتیں اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ آپ کی دینداری میں پختگی نہیں ہے اس لئے شرعی اعتبار سے جو کچھ جھول آپ کے اندر پایا جاتا ہے اسے دور کرنے کی کوشش کریں۔ اپنی عبادات، اپنے اخلاق اور اپنے معاملات تینوں چیزوں کو درست رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند