• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605435

    عنوان: ایک عورت کو خواب آیا کہ ان کا بھانجہ پانی میں اوندھا ہے اور اس کے ہاتھ میں زنجیر ہے 

    سوال:

    حضرت مجھے ایک خواب کی تعبیر چاہیے تھی ایک عورت کو خواب آیا کہ ان کا بھانجہ پانی میں اوندھا ہے اور اس کے ہاتھ میں زنجیر ہے اور وہ زنجیر سے دو اور بھانجے باندھے ہوئے ہیں اور وہ پہلا بچہ اور دوسرے دو بچے الگ الگ بہن کے بیٹے ہیں جواب عنایت فرمائیں۔ انشاء االلہ عند اللہ ماجورہوں گے ۔

    جواب نمبر: 605435

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 944-752/M=11/1442

     خواب سے پتہ چلتا ہے کہ بھانجوں کی زندگی دین سے دور ہے، اور وہ فکری و عملی بگاڑ میں مبتلاء ہیں، اگر صورت واقعیہ اسی طرح ہے اور بھانجے بالغ ہیں تو انہیں ہدایت کردیں کہ وہ اپنے اعمال کی اصلاح کریں اور دین و شریعت پر چلیں اور اگر بھانجے چھوٹی عمر کے ہیں یا ان کی دینی حالت اطمینان بخش ہے تو فکر کی بات نہیں، خواب کی تعبیر کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند