• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605381

    عنوان:

    خواب میں بھانجی كے ساتھ زنا كرتے دیكھنا؟

    سوال:

    میں سعودی عرب میں رہتاہوں اور میری فیملی انڈیا میں رہتی ہے ، میری ایک بھانجی ہے جو کہ شادی کے قابل ہے ، شادی کے لیے کئی رشتے دیکھے، کہیں بھی نہیں ہوا ابھی تک، کچھ دن پہلے میرے کو خواب میں اس کے ساتھ زنا کرتے ہوا دیکھا ، براہ کرم، بتائیں کہ کیا بات ہے ؟آخر کار اس طرح کا خواب آنا؟ دعا کریں جلد سے جلد نیک و صالح خاندان کے لڑکے سے اس کی شادی ہوجائے۔

    جواب نمبر: 605381

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1075-744/D=11/1442

     خواب برا نہیں ہے پریشان نہ ہوں، اس میں اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ آپ اپنے رشتہ داروں بالخصوص بھانجی کے ساتھ صلہ رحمی کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند