• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605129

    عنوان:

    حرام اور حلال کی تحقیق کیسے کریں؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے ہ آج کل بہت زیادہ افواہ پھیلی رہی ہے کہ فلاں پروڈکٹ (سامان) حرام ہے ، فلاح کمپنی نجس چیزیں استعمال کرتی ہے تو کیا اس تحقیق کی کیسے کریں اور کیسے اعتبار کریں، مثلاً، میگی حرام ہے، ایپی نوڈلس (yippee noodles) ، برطانیہ کے ماتحت کام کرتی ہوں ، اس پہ ذرا روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 605129

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1102-828/B=12/1442

     کسی معتبر لیبارٹری میں دو مسلمان ڈاکٹروں کے ذریعہ اس چیز کی تحقیق کریں کہ اس میں کیا کیا چیزیں ملائی گئی ہیں اور کتنی مقدار میں ملائی گئی ہیں۔ تحقیق کے بعد دونوں ڈاکٹر پوری دیانت داری کے ساتھ رپورٹ لکھیں۔ اس سے معلوم ہوجائے گا کہ اس چیز میں کون کون سے اجزاء ملے ہیں اور کتنی مقدار میں ملے ہیں۔ اس کے بعد شریعت کا حکم کسی مستند مفتی سے معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند