• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 604874

    عنوان: میں اپنے آپ کو اپنے ذاتی گھر میں دیکھتا ہوں 

    سوال:

    میں نے اس رمضان کے مہینے میں یہ دو خواب دیکھے ہیں: میرا پہلا خواب جس کی وجہ سے میں کافی پریشان ہوں وہ یہ ہے کہ میں اپنے آپ کو اپنے ذاتی گھر میں دیکھتا ہوں (جو کہ میرے والد کے انتقال کے بعد سے کافی عرصے سے بند ہے اور میں آجکل اپنی خالہ کے ساتھ رہتا ہوں)۔ میں دیکھتا ہوں کہ میرے تین یا چار دانت گر جاتے ہیں اور میرے ہاتھ میں آجاتے ہیں ۔ میرے والد مرحوم بھی گھر میں موجود ہوتے ہیں ۔ میں وہ دانت لے کر پریشانی کے عالم میں والد مرحوم کے پاس چلا جاتا ہوں ۔ اور کہتا ہوں کہ ابھی تو میری عمر 42 سال ہی ہے ( حقیقیت میں میری یہی عمر ہے ) اور ابھی سے میرے دانت گر گئے ہیں۔ میں اپنے دوسرے خواب میں دیکھتا ہوں کہ میرے موجودہ گھر (جس میں آجکل خالہ کے ساتھ رہتا ہوں ) اس گھر میں یا اس کے آس پاس ایک آم کا درخت ہے اور اس پر آم لگے ہوئے ہیں جوکہ یا تو شاید پک چکے ہیں یا پھر پکنے کے قریب ہیں ۔ (حقیقت میں ہمارے گھر ایسا کوئی درخت نہیں ہے )۔ میں اس درخت کی ایک جھکی ہوئی ٹہنی سے باآسانی آم توڑ لیتا ہوں۔

    جواب نمبر: 604874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 902-228T/D=10/1442

     خواب میں کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔ اس وقت دنیا میں جو مجموعی حالات پیش آرہے ہیں یہ توجہ الیٰ اللہ کرنے کی دعوت دے رہے ہیں پس اعمال خیر میں سبقت کرتے ہوئے گناہوں اور برائیوں سے بچنے کی فکر کریں خود بھی یہ کوشش جاری رکھیں اور اپنے رشتہ داروں کو بھی اس کی دعوت دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند