• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 604029

    عنوان:

    بھینس اگر پانچ ماہ میں ہی حمل ساقط كردے تو اس كا دودھ پینا كیسا ہے؟

    سوال:

    جناب ہماری ایک بھینس نے پانچ ماہ میں ہی حمل ساقط کر دیا تھا لیکن وہ برابر دودھ دے رہی ہے - اس کا دودھ پینا شریعت کی روشنی میں کیسا ہے؟ کسی نے ہمیں اب کئی ماہ بعد بتایا ہے کہ اس کا دودھ پینا جائز نہیں ہے - کیا یہ بات صحیح ہے ؟ برائے مہربانی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 604029

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:667-524/N=8/1442

     آپ کی گابھن بھینس نے پانچ مہینے کا بچہ گراکر جو دودھ دینا شروع کیا اور اب بھی وہ برابر دودھ رہی ہے ، وہ بلاشبہ شریعت کی نظر میں دودھ ہی ہے، دودھ کے علاوہ کوئی دوسری حرام یا ناپاک چیز نہیں ہے؛ لہٰذاعام دودھ کی طرح اِس دودھ کا بھی پینا جائز وحلال ہے اور جن صاحب نے کہا کہ اِس دودھ کا پینا جائز نہیں، اُن کی بات صحیح نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند