• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603979

    عنوان:
    میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں ایک کھلی گاڑی ...

    سوال:

    میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں ایک کھلی گاڑی جیسے کہ سامان لوڈنگ والی گاڑی ہوتی ہے میں ایک پہاڑی علاقے سے جارہا ہوتا ہوں۔میں گاڑی کی پچھلی طرف بیٹھا ہوتا ہوں۔کچھ کتے راستے میں بھونک رہے ہوتے ہیں میں ان کو دیکھ کر ڈرجاتا ہوں کہ کہیں یہ گاڑی کہ اندر نہ آ جائیں۔پھر اچانک گاڑی رک جاتی ہے اور کتے میری طرف کو آنا شروع ہوتے ہیں اور گاڑی کی طرف لپکتے ہیں میں انکو گاڑی پر چڑھنے نہیں دیتا اوربایک ایک کر کے ان کو ٹانگ اور مکّے مارتا ہوں۔۔یعنی میں ان کو اپنے پر حملہ نہیں کرنے دیتا پھر اچانک میری صبح کے وقت آنکھ کھل جاتی ہے ۔

    جواب نمبر: 603979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 688-566/D=08/1442

     یہ پراگندہ خیالات کے قبیل سے ہے اس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت نہیں نہ ہی اس کی تعبیر جاننے کی فکر میں پڑنے کی ضرورت ہے۔

    جب اس طرح کا خواب دیکھیں تو بائیں جانب تھو تھو کرکے کروٹ بدل کر سوجائیں اور یہ دعا پڑھیں: اللہم انی اعوذبک من شرّ ہذہ الرویا وشرّ الشیطن۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند