• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603763

    عنوان: خواب میں جوتے دیکھنا

    سوال: میں اکثر خواب میں جوتے دیکھتا ہوں، کبھی کبھار دیکھتا ہوں کہ میں نے اپنے جوتے توڑ دیئے ہیں، کبھی دیکھتا ہوں کہ میری بائیک گم ہوجاتی ہے۔ کیا اس خواب کا کوئی تعلق میری حقیقی زندگی سے ہے؟ مجھے اپنی اور اپنی فیملی کی حفاظت کے لیے کیا کرنا چاہئے؟ براہ کرم، جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 603763

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 772-551/B=08/1442
    خواب میں جوتے توڑنے سے اشارہ اس بات کی طرف ہوتا ہے کہ بیوی سے آپ کے تعلقات اچھے نہ ہوں گے۔ اور بائیک گم ہونے سے اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ آپ کو رنج و غم لاحق ہوگا۔ مگر آپ کا یہ خواب بھٹکے ہوئے خیالات ہیں۔ ان سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کی زندگی میں دین کی کمی پائی جاتی ہے اسے دور کریں۔ پابندی سے پانچوں وقت نماز جماعت کے ساتھ ادا کریں۔ چھوٹے بڑے ہر قسم کے گناہوں سے بچنے کی کوشش کریں۔ اس سے ان شاء اللہ آپ کی اور آپ کی فیملی کی حفاظت رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند