• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603558

    عنوان:

    غیر مسلم سے جھاڑ پھونک کروانا؟

    سوال:

    ہمارے علاقے میں ایک غیر مسلم سے لوگ دھاگہ پڑھا کر پیٹ پر یہ جسم کے کسی دوسرے حصے پر بھاندنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 603558

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 740-538/B=08/1442

     غیر مسلم سے مسلمان کو دھاگہ پڑھوانا اور اسے جسم پر باندھنا درست نہیں۔ کیونکہ ہمیں نہیں معلوم کہ وہ شرکیہ منتر پڑھ کر دھاگے پر دم کرے گا یا غیر شرکیہ۔ اس لئے ہمیں کسی نیک و صالح متقی پرہیزگار صحیح العقیدہ مسلمان سے جھاڑ پھونک کرانا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند