• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603112

    عنوان: میں خواب دیکھتا ہوں کہ سیڑھیاں چڑھ رہا ہوں تو ایک سانپ دو جانوروں کو کنڈلی مارے بیٹھا ہے 

    سوال:

    حضرت میں خواب دیکھتا ہوں کہ سیڑھیاں چڑھ رہا ہوں تو ایک سانپ دو جانوروں کو کنڈلی مارے بیٹھا ہے میں اسے نظر انداز کر کے اوپر جاتا ہوں تو میری بہن مجھے کہتی ہے کہ وہ سانپ پکڑو میں کہتا ہوں کہ نہیں میں نہیں پکڑ سکتا وہ خود پکڑ لاتی ہے اور پتا نہیں کیا کہتی ہے کہ یہ کام کر دینا نہیں تو یہ سیاہ ہو جائے گا(یا کوئی ایسی بات جزیات یاد نہیں) یہ دیکھو اس کا سر سیاہ ہونے لگ گیا ہے (سانپ بھورے رنگ کا تھا) اس کے بعد مجھ فکر ہونے لگ جاتی ہے کہ کہیں ہمارے لاونج میں نہ چلا جائے میں ڈنڈا لاتا ہوں اسے مارنے کے لیے اور میری آنکھ کھل جاتی ہے براہ کرم تعبیر بیان کر دیں۔ جزاکم اللہ احسن الجزا

    جواب نمبر: 603112

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 599-401/SN=07/1442

     اہل تعبیر نے ”سانپ“ کی تعبیر ”دشمن“ سے دی ہے، بہرحال خواب کوئی شرعی حجت نہیں ہے اور نہ ہی ہر تعبیر یقینی ہوتی ہے؛ اس لیے آپ لوگ پریشان نہ ہوں، بس چوکنا رہنے کی کوشش کریں، نیز صبح و شام کی مسنون دعاوٴں کا اہتمام کریں، اللہ نے چاہا تو کوئی گزند نہ پہنچے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند