• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 60309

    عنوان: میں قطر میں کام کرتاہوں، میری شادی کے لیے میری والدہ نے لڑکی کو دیکھنے کے بعد استخارہ کیا اور شاید پہلے یا دوسرے ہی دن خواب میں دیکھا کہ وہ لڑکی کے سارے گھر والے نئے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور وہ لڑکی بھی وہیں پر ہے میری والدہ کے قریب، اور اس نے میری والدہ کو خواب ہی میں ہاتھ میں چاکلیٹ دی۔ پھر والدہ نے آگے خواب میں دیکھا کہ سمندر میں ایک ہی کشتی میں دونوں (میری والدہ اور وہ لڑکی ) سفر کررہی ہیں۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں اور یہ بھی کہ کیا میرے لیے بہتر ہے کہ میں اس سے شادی کروں؟

    سوال: میں قطر میں کام کرتاہوں، میری شادی کے لیے میری والدہ نے لڑکی کو دیکھنے کے بعد استخارہ کیا اور شاید پہلے یا دوسرے ہی دن خواب میں دیکھا کہ وہ لڑکی کے سارے گھر والے نئے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور وہ لڑکی بھی وہیں پر ہے میری والدہ کے قریب، اور اس نے میری والدہ کو خواب ہی میں ہاتھ میں چاکلیٹ دی۔ پھر والدہ نے آگے خواب میں دیکھا کہ سمندر میں ایک ہی کشتی میں دونوں (میری والدہ اور وہ لڑکی ) سفر کررہی ہیں۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں اور یہ بھی کہ کیا میرے لیے بہتر ہے کہ میں اس سے شادی کروں؟

    جواب نمبر: 60309

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 639-639/Sd=11/1436-U استخارے کے بعد آپ کی والدہ کے مذکورہ خواب سے بظاہر اس رشتے میں خیر معلوم ہوتی ہے، خواب کے ساتھ اگر دل کا رجحان بھی ہو، تو یہ رشتہ کیا جاسکتا ہے، گھر کے سمجھ دار دین دار افراد سے مشورہ بھی کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند