• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602941

    عنوان:

    کیا شیخ عمران حسین کی تقاریر سننا ٹھیک ہے ؟

    سوال:

    میں نے ایک شیخ کو یوٹیوب پر دیکھا جن کا نام شیخ عمران حسین ہے اور وو ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو نامی جزیرے میں رہتے ہیں زیادہ تر تقریر ان کی علم آخر زمان کے مضمون پر ہوتی ہیں ۔ ان کا ماننا ہے کی مسیح دججال اور یاجوج ماجوج نبی محمّد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی رہا ہو گئے تھے ۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صحیح بخاری کی کچھ حدیث من گھڑت ہیں جیسے حضرت عائشہ راضی اللہ عنہا کی ایک حدیث جس میں وہ فرماتی ہیں کہ میرا نکاح 6 سال کی عمر میں ہوا تھا ۔ ان کے اور بھی کئی عقائد مختلف ہیں امّت سے سب سے بڑی بات یہ ہے کی جس طرح سے وہ دلائل دیتے ہیں اور انکے بات کرنے کا انداز ہے اسسے اکثر لوگ متسصر ہوتے ہیں اور ماننا پڑتا ہے کی باتیں صحیح ہے ان کی باتیں صحیح ہیں یا غلط یہ تو علما ہی سمجھ سکتے ہیں اسلئے ہماری رہنمایی کریں ۔۔انک ے بارے میں تحقیق کریں اور ان کے ویڈیو دیکھیں اور ہمیں صحیح راستہ دکھا دیں ۔ جزاکم للہ خیرا کثیرا

    جواب نمبر: 602941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:508-346/sd=7/1442

     آپ نے سوال میں جو باتیں لکھی ہیں، اگر وہ واقع کے مطابق ہیں، تو ایسے شخص کی تقریر سننا جائز نہیں ہے، مستند اہل حق علماء کے بیانات سننے چاہئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند