• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602820

    عنوان: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں موٹرسائیکل پر تیز رفتاری سے جا رہا ہوں 

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میں موٹرسائیکل پر تیز رفتاری سے جا رہا ہوں سامنے ایک ٹریکٹر ٹرالی آرہے ہے میں موٹرسائیکل کو موڑنے کی کوشش کرتا ہوں مگر نہیں موڑ پاتا اور میں سیدھا ٹریکٹر کے ساتھ ٹکرا جاتا ہوں، مجھے موت یقینی معلوم ہوتی ہے اس لیے کلمہ طیبہ پڑھنا شروع کر دیاتا ہوں اور ساتھ ہی میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

    براہ مہربانی خواب کی تعبیر بیان فرما دیجئے ۔

    جواب نمبر: 602820

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 537-389/SN=07/1442

     ماشاء اللہ خواب اچھا ہے، ایمان کی پختگی کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے، بس آپ احکام شرعیہ پر سختی سے عمل کرتے رہیں اور صبح و شام کی مسنون دعاوٴں کا اہتمام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند