• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602759

    عنوان:

    غیر عالم کے لیے لفظ مولانا کا استعمال کیسا ہے ؟

    سوال:

    تلنگانہ حکومت کی جانب سے مساجد کے ائمہ کرام کے نام پر امداد دی جاتی ہے ،چوں کہ ائمہ کرام وقتاً فوقتاً تبدیل ہوتے رہتے ہیں اس لیے صدور مساجد اپنے نام پر امداد حاصل کرتے ہیں اور فارم بھرتے وقت اپنے نام کے آگے لفظ "مولانا" لگا لیتے ہیں۔ کیا اس طرح غیر عالم کا اپنے لیے مولانا کا لفظ استعمال کرکے امداد حاصل کرنا درست ہے گرچہ وہ حاصل ہونے والی امداد امام ہی کو دی جارہی ہو؟ بینوا تؤجروا !

    جواب نمبر: 602759

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 596-437/B=07/1442

     صدر مسجد کسی مولانا کو بھی بنالیں تو پھر جھوٹ لکھنے کی نوبت نہیں آئے گی اور جو مولانا نہیں ہے اور پھر اپنے آپ کو مولانا لکھے تو یہ جھوٹ میں داخل ہوکر ناجائز ہوگا۔

    -------------------------------------

    جواب صحیح ہے؛ البتہ مزید یہ عرض ہے کہ مساجد یا مدارس کے لئے سرکاری امداد سے احتیاط چاہئے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند